• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

مافیا نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا، عرفان کھوکھر

شائع March 16, 2025 اپ ڈیٹ March 17, 2025 09:15am
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ مافیا نے اوگرا نوٹی فکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عرفان کھوکھر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ماہ رمضان کے شروع میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 248 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 2925 روپے مقرر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، سرکاری قیمت 248 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود ایل پی جی 350 روپے سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے، مافیا کی جانب سے من مانا اضافہ حیران کن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 320 روپے فی کلو اور دیہی علاقوں میں 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 400 روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ مافیا کی جانب سے بلا جواز قیمت بڑھا کر اربوں روپے کی لوٹ مار کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب دوکانداروں کے خلاف کاروائی بند کی جائے اور حکومت سرکاری قیمت پر عمل درآمد یقینی بنائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دوکانداروں کی بجائے طاقتور لوگوں کے خلاف ایکشن لے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2025
کارٹون : 16 مارچ 2025