• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے خاتون جاں بحق، 2 زخمی

شائع March 16, 2025
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ماہ رمضان کے دوران راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں فلاحی ادارے کی جانب سے راشن تقسیم کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) ساؤتھ سید اسد رضا نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مقامی یونین کونسل نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے پردا پارک میں راشن تقسیم کیا جارہا تھا اور پارک کے باہر لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جب پارک کا گیٹ کھولا گیا تو وہاں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے فوری طور پر پارک پارک میں داخل ہونے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچنے سے کئی خواتین نیچے گر گئیں اور زخمی ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک خاتون جاں بحق اور 2 زخمی ہوئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ متوفی کی عمر تقریبا 22 سال تھی اور اس کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی جب کہ زخمی ہونے والی ایک خاتون کی شناخت 35 سالہ گل ملک کے نام سے ہوئی دوسری زخمی خاتون سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2025
کارٹون : 16 مارچ 2025