• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm

سینیٹ فنکشنل کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا سیکریٹری آئی ٹی کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی

شائع March 17, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات نے سیکریٹری آئی ٹی، ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا ہے، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اعلی حکام کمیٹی کو لے کر سنجیدہ نہیں، حکام کی غیر سنجیدگی کے خلاف ایکشن لیں گے۔

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور یو ایس ایف فنڈز سے متعلق ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔

اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی، ایڈیشنل سیکریٹری کی عدم شرکت پر چیئرمین کمیٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور ایڈیشنل سیکریٹری اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اعلی حکام کمیٹی کو لے کر سنجیدہ نہیں۔

مزید کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے حکام کے خلاف خط لکھیں گے، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام حکام کی غیر سنجیدگی کے خلاف ایکشن لیں گے، اگلی بار اجلاس میں شرکت نہ کی تو معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام آزربائیجان کے دورے پر ہیں، ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم ہاؤس میں میٹنگ میں مصروف ہیں۔

اجلاس میں ایف جی ای ایچ اے اسلام آباد کے پارک روڈ کی جعلی بینک گارنٹی کے معاملہ پر انکوائری رپورٹ پر بحث ہوئی، انکوائری رپورٹ کابینہ ڈویژن اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے کمیٹی کے سامنے پیش کی،جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بینک گارنٹی جاری کرنا کنٹریکٹر کا کام نہیں تھا، ڈائریکٹر فنانس نے بغیر بینک گارنٹی چیک کیے رقم جاری کی۔

چیئرمین کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ڈائریکٹر فنانس نے ملی بھگت سے جعلی بینک گرانٹی جاری کی، تاہم ڈائریکٹر فنانس نے اس جعلی بینک گارنٹی پر کنٹریکٹر کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا، ڈائریکٹر فنانس نے کنٹریکٹر سے 22 کروڑ روپے بطور رشوت مانگی۔

ڈائریکٹر فنانس نے کنٹریکٹر سے کہا اگر رقم نہ دی تو آپ کی کمپنی بلیک لسٹ کروا دوں گا، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس حکام نے کہا کہ ڈائریکٹر فنانس کا تبادلہ کردیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت ہاوسنگ اور کابینہ ڈویژن کی انکوائری میں ڈائریکٹر فنانس کا نام ہی نہیں ہے۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس حکام نے کہا کہ جب گراونڈ پر کام ہی نہیں ہوا تو رقم جاری کیسے کی گئی، جہاں کنٹریکٹ دیا گیا وہاں پر زمین ہی نہیں تھی، کابینہ ڈویژن حکام نے بتایا کہ ایف جی ایچ اے پارک روڈ منصوبے کے تمام بلز جعلی ہیں، تین ارب روپے کی ادائیگی ہوئی لیکن کوئی کام نہیں ہوا، سب نے مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ڈویژن حکام کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ کہتے ہیں منصوبے کے لیے زمین نہیں تھی اس لیے کام نہیں ہوا، سینیٹر حامد خان نے کہا کہ منصوبے میں وکلا کے پیسے لگے یہ عوام کا پیسہ ہے، وکیلوں کو سال ہا سال سے کوئی پلاٹ نہیں مل رہا ہے۔

کابینہ ڈویژن حکام نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہے،ایف جی ای ایچ اے نے کئی کئی سالوں سے لوگوں سے پیسے لیے ہوئے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 مارچ 2025
کارٹون : 17 مارچ 2025