• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

زراعت کی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیراعظم

شائع March 17, 2025
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے زراعت کے شعبے کو ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غذائی تحفظ و تحقیق پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام حتمی مراحل میں ہے، اجلاس کو زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تمام سہولیات مہیا کرے گی جب کہ نوجوانوں کی تربیت اور آسان زرعی قرضوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم نے غیر معیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے پاسکو کو ختم کرنے کے حوالے سے تمام ضروری امور جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی اے آر سی میں تحقیقاتی کام کو جلد فعال کیا جائے۔

وزیراعظم نے پاکستان میں خوردنی تیل کی پیداوار کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے ملک میں فارم میکانائزیشن کو فروغ دیا جائے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 مارچ 2025
کارٹون : 17 مارچ 2025