• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm

راولپنڈی: تخت پڑی ریفرنس، عدم حاضری پر ملک ریاض، علی ملک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شائع March 17, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے تخت پڑی ریفرنس میں عدم حاضری پر بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی احمد ملک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ملک ریاض، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سمیت 17ملزمان کے خلاف تخت پڑی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد اکمل خان نے کی۔ ریفرنس میں نامزد 10 ملزمان کے علاوہ 4 کے وکلا عدالت پیش ہوئے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل کی جانب سے عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ داخل کروا دیا، عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر چوہدری پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 5 لاکھ فی کس مالیت کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدم حاضری پر ملک ریاض اور علی احمد ملک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ریفرنس پر مزید سماعت 16 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ریفرنس میں مجموعی طور 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان پر موضع تخت پڑی اور اطراف میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے، ملزمان پر سرکاری خزانے کو 335ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 مارچ 2025
کارٹون : 17 مارچ 2025