• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

شائع April 18, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کے الزام پر لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پرپولیس وردی کا تمسخر اڑایا، شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پکڑی تھال سے نوٹ نچھاور کرتا رہا۔

مقدمات میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار مجروح ہوا، ملزم نے کارروائی سے بچنے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے دوسری ویڈیو بنائی، ایف آئی آر کے مطابق جعلی ویڈیو میں اے آئی کے ذریعے پولیس اہلکار کے کپڑوں کا رنگ تبدیل کیا گیا۔

حکام کے مطابق بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ کاشف ضمیر کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

’پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کاشف ضمیر کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا‘

دریں اثنا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب—فوٹو: رانا بلال
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب—فوٹو: رانا بلال

جاری اعلامیے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت فوری طلب کر لیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر بھی تعینات کر دیا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تفتیشی افسر کو لائن آف انکوائری جاری کرنے کے لیے طلب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025