شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 12 سے14 گھنٹے بجلی غائب ہونا معمول بن گیا، شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی کئی روز سے بند ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
’لوکل ڈیولپمنٹ‘ کے تحت شہر کے مضافات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،کراچی کے شمالی علاقوں میں بادلوں کی آمد ہو رہی ہے، اِن بادلوں کے زیر اثر صوبائی دارالحکومت کے مزید کچھ علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے رواں سال کے دوران ہونے والی مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
جتنا ماضی میں جائیں گے، اتنا ہی زیادہ انسان کو یہ احساس ہوتا ہے کہ موجودہ دور میں انسانوں کو درپیش تقریباً ہر موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ماضی کے انسانوں کو بھی رہا ہے۔
ماہرین نے خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش کے وقت کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں دیکھا اور پایا کہ گرم موسم کی وجہ سے بچوں کی پیدائش جلد ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
مشرقی بھارت کے علاقے سمندری طوفان کے اثرات سے سخت متاثر ہیں، شمال مشرقی ریاست آسام میں منگل سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عام طور پر خیال کیا جاتا رہا ہے کہ فالج سردیوں میں ہوتا ہے، تاہم پہلے بھی ماہرین صحت بتا چکے ہیں کہ فالج نہ صرف سرد بلکہ انتہائی گرم موسم میں بھی ہوسکتا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے کل بھی 3 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں اسی طرح کی شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
انسانوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا، دنیا بھر موسم کی شدت میں اضافے میں گلوب وارمنگ کے کردار کی نشاندہی سے متعلق تحقیق میں انکشاف
شہباز شریف نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی تھی، پاکستان موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 کے تحت اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔