موجودہ سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کیلئے قومی اقتصادی کونسل اور پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ 950 ارب روپے کی مختص رقم کو 25 فیصد کم کرکے 717 ارب روپے کر دیا گیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم دورے پر بیجنگ پہنچنے سے چند روز قبل ایک چینی کمپنی نے تقریباً تین سال سے التوا کا شکار ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
ای سی سی کو فراہم کی گئی سمری میں کہا گیا "ایس این جی پی ایل پر مبنی پلانٹس یعنی فاطمہ فرٹ (شیخوپورہ) اور ایگریٹیک کو 31 مارچ سے 30 ستمبر تک اوگرا کی نوٹیفائیڈ قیمتوں یعنی 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر کام کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔‘‘
پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) تک قرضوں اور گرانٹس کی مد میں صرف 11 ارب 30 کروڑ ڈالر وصول کیے ہیں، جو 17 ارب 40 کروڑ کے سالانہ ہدف سے بہت دور ہے
سی پی پی اے نے پاور پرچیزنگ پرائس میں 6.80 روپے فی یونٹ یا تقریباً 36 کھرب روپے کی سالانہ آمدنی کی ضرورت کی بنیاد پر 25 فیصد سے زیادہ کا اضافہ مانگا ہے۔
احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک سیکٹر کے ترقیاتی پروگراموں کو سپورٹ کرنے کے لیے فیڈرل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی برائے 2023-28 کا جائزہ لیا گیا۔