• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملک میں کورونا متاثرین 15 ہزار سے زائد، پنجاب کے بعد سندھ میں بھی اموات 100 ہوگئیں

شائع April 29, 2020 اپ ڈیٹ April 30, 2020
پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں31 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔

اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 15521 جبکہ اموات 343 ہوچکی ہیں۔

ملک میں یومیہ سیکڑوں مریض اس وائرس سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز ایک ہی دن میں 29 اموات سامنے آئیں جو پاکستان میں اب تک ایک روز میں سامنے آنے والی اموات کی ریکارڈ تعداد ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کے سوا ملک بھر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی تعداد میں کمی

اگرچہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر سمیت پابندیاں اور جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاہم اس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کو پاکستان میں 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے، وائرس کے پہلے ایک ماہ میں تو مریضوں کی تعداد ابھی کے مقابلے میں کافی کم تھی تاہم دوسرے مہینے میں 11 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

آج (29 اپریل) کو بھی ملک میں نئے کیسز اور اموات ریکارڈ کی گئیں۔

سندھ

سندھ میں بھی کورونا وائرس کے مزید 404 کیسز اور 8 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں مزید 404 کیسز کے بعد مجموعی تعداد 5695 ہوگئی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد کا انتقال بھی ہوا جس سے صوبے میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 97 نئے کیسز اور 5 اموات سامنے آگئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں 97 کیسز سے مجموعی تعداد 5827 ہوگئی۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 100 ہوچکی ہے جبکہ 22 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے اب تک صوبے میں 1510 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے مزید 153 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 2313 ہوگئی۔

صوبے میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 8 مریض جاں بحق ہوئے جس سے خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کے 59 نئے کیسز کی تصدیق کی۔

اس اضافے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 974 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے۔

اس اضافے کے بعد یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 313 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں میں 3 کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 333 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا مزید ایک مریض سامنے آگیا جس کے بعد وادی میں متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہوگئی۔

صحتیاب افراد

تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود جو بات ان فعال مریضوں کے لیے حوصلہ افزا ہے وہ لوگوں کا جلد صحتایب ہونا ہے۔

اس وائرس سے یومیہ درجنوں کی تعداد میں مریض صحتیاب بھی ہورہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 192 افراد نے وائرس کو شکست دی۔

ان نئے اعداد و شمار کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3233 سے بڑھ کر 3425 ہو چکی ہے۔

مجموعی صورتحال

علاوہ ازیں جہاں تک ملک کی مجموعی صورتحال کی بات ہے تو اس وقت پنجاب میں 5730 کیسز ہیں۔

اس کے بعد سندھ میں 5291، خیبرپختونخوا میں 2313 اور بلوچستان میں 974 متاثرین ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت 313 افراد جبکہ گلگت بلتستان میں 333 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید یہ کہ آزاد جموں و کشمیر میں 66 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں جو ملک کی سب سے کم تعداد ہے۔

اموات کے حساب سے سب سے زیادہ لوگ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتقال کرچکے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا: 122
  • پنجاب: 100
  • سندھ: 100
  • بلوچستان: 14
  • اسلام آباد: 04
  • گلگت بلتستان: 03
  • آزاد کشمیر: کوئی نہیں


پاکستان میں کورونا وائرس

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑھنا شروع کردیے اور اب یہ تعداد 14 ہزار 788 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز سامنے آئے؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے کلک کریں۔

پاکستان میں اموات

ملک میں 18 مارچ کو کورونا وائرس سے پہلی موت خیبرپختونخوا میں ہوئی جس کے بعد 31 مارچ تک مجموعی اموات 26 تک پہنچیں۔

تاہم یکم اپریل سے لے کر اب تک 296 افراد انتقال کرچکے ہیں اور یہ کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔

ملک میں ہونے والی پہلی موت سے لے کر اب تک کس روز کتنی اموات ہوئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024