• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لاہور: پرویز الہی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

شائع January 8, 2024
—فائل فوٹو :
—فائل فوٹو :

لاہور ہائی کورٹ میں قائم ایپلیٹ ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس میں پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبدالرازق پیش ہوئے۔

دلائل مکمل ہونے پر جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے فیصلہ سناتے ہوئے آر او فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اپیلیں مسترد کردیں۔

چوہدری پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہی نے این اے۔59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن ریٹرننگ افسر نے شوگر مل اور اسلحے کے لائسنس کی دستاویزات فراہم نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ اور بیٹے مونس الٰہی کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر جج احمد ندیم ارشد نے سماعت کی۔

وکیل شکایت کنندہ نے بتایا کہ ٹریبونل کی جانب سے جاری نوٹس بھی موصول نہیں ہوا، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔

اس پر لاہور ہائی کورٹ نے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024