• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کا چالان اے ٹی سی عدالت میں پیش

شائع January 16, 2024
9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا چالان لاہور کی عدالت میں پیش کردیا گیا—فوٹو: رائٹرز
9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا چالان لاہور کی عدالت میں پیش کردیا گیا—فوٹو: رائٹرز

9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا چالان لاہور کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں حکام نے کیس کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کردیا۔

حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں ملزمان کی ضمانتیں کورٹ نمبر ون کو ارسال کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال چالان پر سماعت کریں گے، جج ارشد جاوید نے سو سے زائد ضمانتیں کورٹ نمبر ون میں ٹرانسفر کردی۔

پراسیکیوشن کے مطابق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا چالان اے ٹی سی عدالت نمبر ون میں پیش کردیا گیا، استدعا کی عدالت ملزمان کی ضمانتیں کورٹ نمبر ون میں ارسال کرے، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024