• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ضمنی انتخابات: پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

شائع March 26, 2024
رہنما تحریک انصاف پرویز الٰہی— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
رہنما تحریک انصاف پرویز الٰہی— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لاہور ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل نے ضمنی الیکشن 2024 کے لیے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

پرویز الہٰی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے ان کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں، پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد ہوئے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، لہٰذا عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ کے ایک اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز الہٰی کی جانب سے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔

ٹربیونل کے جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن کو اپیلوں کے جوابات جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے ٹربیونل سے کہا کہ آر اوز کے غلط فیصلوں کو ایک طرف رکھا جائے اور اپیل کنندگان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024