• KHI: Maghrib 6:37pm Isha 7:53pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:25pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:31pm
  • KHI: Maghrib 6:37pm Isha 7:53pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:25pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:31pm

پاک-بھارت ٹاکرا: چیمپئنز ٹرافی میں ورلڈکپ 2023 کی تاریخ دہرادی گئی

شائع February 23, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کی تاریخ دہرادی گئی۔

وقت بدل گیا اور سال بدل گیا لیکن پاکستان بیٹنگ لائن کا زوال ختم نہ ہوا، 2023 کے ورلڈ کپ کی طرح بالکل ویسے ہی انداز میں پاکستان بیٹنگ لائن اچھی پوزیشن میں آّنے کے بعد ڈھیر ہوگئی۔

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں ہونے والے میچ کے دوران قومی ٹیم نے 2 وکٹوں پر 155 رنز بنالیے تھے۔

تاہم، اس میچ کے کپتان بابراعظم کریز پر سیٹ ہوچکے تھے لیکن انہوں نے 50 رنز پر اپنی وکٹ گنوادی جس کے بعد کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی اور پوری بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی، 155 پر 2 وکٹوں سے قومی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی میں کچھ ایسی ہی صورتحال دکھائی دی، جہاں ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد سعود شکیل اور رضوان نے اچھی شراکت قائم کی تاہم کپتان رضوان نے غیر ضروری شارٹ مارتے ہوئے اپنی وکٹ گنوادی۔

آج کے میچ میں بھی پاکستان 152 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے اور رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن ورلڈکپ 2023 کی طرح زمین بوس ہوگئی۔

بھارت کے خلاف بظاہر 280 یا 300 تک دکھائی دینے والا ہدف 241 تک محدود ہوگیا اور رہی سہی کسر پاکستانی باؤلرز اور فیلڈرز نے پوری کردی۔

کارٹون

کارٹون : 6 مارچ 2025
کارٹون : 5 مارچ 2025