وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کل نو منتخب وزرا کو قلمدان ملنے کا امکان
نو منتخب وزرائے مملکت اور مشیروں کو قلمدان دینے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت مکمل کرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کل نو منتخب وزرا کو قلمدان ملنے کا امکان ہے، مشیر وزیراعظم محمد علی کو نجکاری، وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو پیٹرولیم کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مصدق ملک کو ماحولیاتی تبدیلی، ڈاکٹر توقیر کو کابینہ و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حنیف عباسی کو ریلوے، مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رضا حیات ہراج کو پارلیمانی امور اور خالد مگسی کو وزارت پانی ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کو بین الصوبائی رابطہ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت صحت، شیزہ فاطمہ کو وزارت آئی ٹی ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی اور نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا تھا۔