• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:29am

جولائی تا جنوری خدمات کی برآمدات 6.16 فیصد بڑھ کر 4.74 ارب ڈالر تک جا پہنچیں

شائع March 5, 2025
ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 2 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں — فائل فوٹو: ڈان
ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 2 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں — فائل فوٹو: ڈان

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران خدمات کی برآمدات 6.16 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال 4 ارب 47 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فروری 2024 کے بعد سے خدمات کی برآمدات میں مثبت اضافہ دیکھا گیا، جس کی بنیادی وجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور دیگر کاروباروں میں اضافہ ہے، تاہم اگست 2024 میں اس میں 6.5 فیصد کمی آئی تھی۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے پہلے 7 ماہ کے دوران روپے کے لحاظ سے برآمدات 3.27 فیصد اضافے کے ساتھ ایک کھرب 3 ارب 32 کروڑ روپے رہیں، جو مالی سال 24 میں ایک کھرب 2 ارب 79 کروڑ روپے تھیں۔

جنوری میں خدمات کی برآمدات 1.51 فیصد اضافے کے ساتھ 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں جو ایک سال قبل 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے پہلے 7 ماہ کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 2 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں ایک ارب 7 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں، اس طرح اس میں 26.49 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں دیگر کاروباری خدمات کی برآمدات 3.20 فیصد اضافے کے ساتھ 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں، تاہم مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات 6.94 فیصد کم ہو کر 50 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئیں، جو ایک سال قبل 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔

اسی طرح ٹریول سروسز کی برآمدات میں بھی 3.61 فیصد کا منفی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی، جو ایک سال قبل 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی۔

اسی دوران خدمات کی درآمدات جنوری میں 3.84 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب ڈالر سے زائد رہیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 96 کروڑ 85 لاکھ 70 ہزار ڈالر تھیں۔

جولائی تا جنوری مالی سال 25 کے دوران خدمات کی درآمدات 9.15 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب 67 کروڑ ڈالر رہیں جو ایک سال قبل 6 ارب 11 کروڑ ڈالر تھیں۔

ٹرانسپورٹ اور ٹریول کے شعبوں نے بنیادی طور پر خدمات کی درآمد میں اضافے میں حصہ لیا، نقل و حمل کی ادائیگیوں میں اضافے کی وجہ ہوائی ٹکٹوں میں اضافہ ہے۔

مالی سال 25 کے 7 ماہ میں ٹرانسپورٹ سروسز کی درآمدات 8.13 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 95 کروڑ ڈالر رہیں جو ایک سال قبل 2 ارب 72 کروڑ ڈالر تھیں، اسی طرح سفری خدمات کی درآمدات 5.92 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 35 کروڑ ڈالر رہیں جو ایک سال قبل ایک ارب 28 کروڑ ارب ڈالر تھیں۔

مالی سال 24 میں خدمات کی درآمدات 17.14 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 11 کروڑ ڈالر رہیں جو مالی سال 24 میں 8 ارب 63 کروڑ ڈالر تھیں۔

مالی سال 25 کے 7 ماہ میں خدمات کا تجارتی خسارہ 17.27 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 92 کروڑ ڈالر رہا، جو ایک سال قبل ایک ارب 64 کروڑ ڈالر تھا، جنوری میں خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارہ 9.35 فیصد اضافے کے ساتھ 31 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 مارچ 2025
کارٹون : 5 مارچ 2025