• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:29am

پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کرنے کی درخواست

شائع March 5, 2025
ایس ایس پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پریڈی تھانے پر حملہ  دہشتگردی کی منظم کارروائی ہے — فائل فوٹو
ایس ایس پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پریڈی تھانے پر حملہ دہشتگردی کی منظم کارروائی ہے — فائل فوٹو

کراچی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) تفتیش جنوبی نے پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کے مقدمے کی تفتیش محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو منتقل کرنے کی درخواست ڈی آئی جی جنوبی کو ارسال کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع جنوبی کی جانب سے ڈی آئی جی جنوبی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پریڈی تھانے پر حملے کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کی جائے، سینئر تفتیشی افسران نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے، کیس پر مدد کے لیے متعلقہ ایجنسیوں کو بھی خطوط لکھ دیے ہیں۔

ایس ایس پی کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ تفتیش کے دوران کالعدم تنظیم کا خط سامنے آیا، سندھ ریوولیوشن آرمی نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی، کالعدم تنظمیں انسداد دہشت گردی کا مینڈیٹ ہیں۔

ایس ایس پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پریڈی تھانے پر حملہ دہشت گردی کی منظم کارروائی ہے، اس کیس کو تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی منتقل کیا جائے، تاکہ ملزمان کا سراغ لگا کر ان تک پہنچا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مارچ 2025
کارٹون : 5 مارچ 2025