• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

خیبرپختونخوا: دو مختلف اضلاع میں آپریشنز، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

شائع March 15, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

خیبرپختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک ہونے والے خوراج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے، حوالدار محمد زاہد کا تعلق مالاکنڈ اور سپاہی آفتاب علی کا تعلق چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دوسرے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، آپریشنز میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں دیگر خارجہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینٹیزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025