قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی پر اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی کو سراہا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی، تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیسٹ کی 147 سالہ تاریخ میں اتنے رنز بنا کر اننگز کی شکست سے دوچار ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
تقریباً تین دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے باوجود بھارت نے جارحانہ انداز میں کھیل پیش کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔