• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm

بوٹ بیسن پر تشدد کا نشانہ بننے والے برکت سومرو نے شاہ زین مری سے صلح کرلی

شائع March 4, 2025
شہری برکت سومرو نے تشدد کے بعد مقدمہ درج کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
شہری برکت سومرو نے تشدد کے بعد مقدمہ درج کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد کرنے کے معاملے پر فریقین نے مبینہ طور پر صلح کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تشدد سہنے والے برکت سومرو اور شاہ زین مری کے درمیان صلح کی اطلاعات ملی ہیں۔

شاہ زین مری کے خلاف مدعی مقدمہ برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیا ہے، تاہم پولیس حکام تاحال ملزم شاہ زین مری کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے، ملزم شاہ زین مری کی تلاش جاری ہے، ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں کار سوار شہری پر مسلح افراد کے تشدد کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث 7 گارڈز کو گرفتار کرلیا تھا، جب کہ واقعے کا مرکزی ملزی شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔

ڈی آئی جی جنوبی کے مطابق بوٹ بیسن پر جھگڑے کے معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات گئے 2 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 7 گارڈز کو گرفتار کر کے قبضے سے جدید ہتھیار برآمد کرلیے تھے۔

ڈی آئی جی جنوبی کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ کی جانچ کی جارہی تھی کہ ہتھیار لائسنس یافتہ تھے یا نہیں، انہوں نے بتایا کہ گرفتار گارڈز شاہ زین مری کے ذاتی محافظ ہیں جن کی شناخت غوث بخش، جلاد خان، علی زین اور حسن کے نام سے ہوئی تھی۔

ڈی آئی جی کے مطابق مرکزی ملزم شاہ زین مری نے اپنے گارڈز کے ساتھ مل کر ایک شہری پر تشدد کیا اور واقعے کے بعد بلوچستان فرار ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 مارچ 2025
کارٹون : 4 مارچ 2025