• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm

پی ٹی آئی کے الزامات: پمز کی ٹیم کا جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

شائع March 4, 2025
شیخ وقاص اکرم اور پارٹی کے رہنماؤں نے عمران خان کی طبیعت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
شیخ وقاص اکرم اور پارٹی کے رہنماؤں نے عمران خان کی طبیعت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ٹیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 4 رکنی ٹیم کی سربراہی ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف حسین نے کی، ٹیم کے دیگر ارکان میں ہسپتال کے ڈینٹل ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عمر فاروق، جنرل میڈیسن کے ڈاکٹر محمد علی عارف اور جنرل سرجری کے ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے، عمران خان کا چیک اپ 30 منٹ تک جاری رہا۔

یہ جانچ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حال ہی میں لگائے گئے الزامات کے بعد کی گئی ہے، خاص طور پر اس کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہے اور ان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو ان کی بہنوں یا دیگر رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے بتایا کہ عمران خان کے خاندانی معالج کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے ان کی صحت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں یہ قیاس آرائیاں زوروں پر رہیں کہ سابق وزیراعظم کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے، تاہم اس طرح کے کسی دعوے کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ عمران خان کو جلد ہی کہیں اور منتقل کر دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 مارچ 2025
کارٹون : 4 مارچ 2025