• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm

امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا

شائع March 4, 2025
امجد پرویزایڈووکیٹ — فائل فوٹو:
امجد پرویزایڈووکیٹ — فائل فوٹو:

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق امجد پرویز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ امجد پرویز ایڈووکیٹ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 فروری 2025 کو صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 9 نئے ایڈیشنل ججز مقرر کر دیے تھے، جن میں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحٰق بھی شامل تھے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججز کی مدتِ ملازمت ایک سال کے لیے ہوگی، ججز تعینات ہونے والوں میں سپریم کورٹ کے وکلا حسن نواز، وقار حیدر، سردار اکبر علی کے علاوہ ملک جاوید، احسن رضا کاظمی، محمد جواد ظفر، پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحٰق بھی شامل ہیں۔

اگلے روز لاہور ہائی کورٹ کا جج تعینات ہونے کے باعث خالد اسحٰق نے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی سیٹ خالی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 مارچ 2025
کارٹون : 4 مارچ 2025