• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm

حکومت نے اب معاشی سفارتکاری کا فیصلہ کیا ہے، نائب وزیراعظم

شائع March 4, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں اور اب حکومت نے معاشی سفارتکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ 4 مارچ 2024 کو وزیراعظم نے جب حلف لیا تو اس سے پہلے قوم نے دیکھا کہ نواز شریف کی سربراہی میں وہ معیشت جو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن گئی تھی گرکر 47ویں معیشت بن گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں، تاہم جب حکومت سنبھالی تو بہت سے چیلنجز تھے، معاشی چینلجز کے ساتھ ساتھ سفارتی چینلجز بھی تھے، کہا جاتا تھا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں سفارتی چینلج کو کامیابی سے عبور کرچکا ہے، پاکستان اس وقت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بن گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 2012 میں پاکستان جب ساتویں بار رکن بنا تھا تو اس وقت صرف ایک ووٹ کے فرق تھا لیکن اس دفعہ یعنی 6 جون 2024 کو 2 سال کے لیے پاکستان جب رکن بنا تو 182 کے مقابلے میں صرف 5 ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 27 سال بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں 9 ممالک کے وزرائے اعظم، چند ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر اہم وفود تشریف لائے جب کہ یہی پر انٹرنیشنل گرلز ایجوکیشن کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقعد کی گئی جس میں 4 درجن سے زائد ممالک نے حصہ لیا۔

اسحقٰ ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب معاشی سفارتکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کی قیادت وزیراعظم خود کررہے ہیں، پاکستان کی سفارتی تنہائی کا باب اب ختم ہوچکا، پاکستان آج عالمی دنیا میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں 2018 دہشت گردی کے واقعات کا موازنہ کریں تو وہ بالکل ختم ہوچکے تھے لیکن آنے والے حکومت کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں دوبارہ دہشتگردی واپس آئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 مارچ 2025
کارٹون : 4 مارچ 2025