پاور ڈسٹری بیوشن اسٹرینتھننگ پروجیکٹ کے لیے 20 کروڑ ڈالر کے قرض کا مقصد ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے تقسیم کار سسٹمز کو اپ گریڈ اور جدید بنانا ہے۔
ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 252.10 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.38 روپے فی لیٹر ہے، حکومت دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار 100 ارب روپے مختص کیے گئے، جولائی تا نومبر محض 114.5 ارب خرچ کیے جاسکے، 5 وزارتوں نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا، رپورٹ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی جانب سے گیس بحران پر اٹھائے گئے خدشات پر وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اس بحران کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد کردی۔
نجکاری کمیشن 3 ڈسکوز کے لیے مالیاتی مشیروں کے تقرر پر غور کر رہا ہے، وفاقی کابینہ نے 9 شرائط کی فہرست دی ہے، پاور ڈویژن کے عہدیدار کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ
وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے اپنے الگ الگ خطوط میں چاروں وزرائے اعلیٰ سے ان کے محکموں کے واجبات کی ادائیگی میں مدد کے لیے ذاتی مداخلت کی درخواست کی ہے۔
رواں سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا خلا پورا کرلیا، کمرشل بینکوں سے قرض بھی ’اپنی شرائط‘ پر لیں گے، قائمہ کمیٹی میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر 5 فیصد سود پر لینے کا اعتراف
چین کے سفیر سے ملاقات کرکے 10 ارب ڈالر کے منصوبوں کے لیے تکنیکی اور مالیاتی ماہرین کی ٹیمیں بیک وقت بھیجے کا کہا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا اجلاس سے خطاب
وزارت خزانہ نے گزشتہ سال مراعات کی ادائیگی میں عارضی تاخیر کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر 2 سال بڑھانے کی تجویز پیش کی تھی تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسکی مخالفت کی تھی۔
غیر ملکی زر مبادلہ لانے کی تلاش کے باعث مسابقت محدود اور نیلامی کی قیمتیں متاثر ہوسکتی ہیں، ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے سرمایہ کاری میں کمی کا بھی خدشہ ہے، امریکی کنسلٹنٹس