• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm

ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات

شائع March 4, 2025
—فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سابقہ ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈائریکٹر جنرل (جوڈیشل ونگ) تعینات کیا گیا ہے۔

نذرعباس کو گریڈ 21 میں 6 ماہ کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جب ایک مقدمے کی سماعت کے دوران انہیں توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تھا۔

21 جنوری 2025 کو سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو عہدے سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

27 جنوری 2025 کو سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 مارچ 2025
کارٹون : 4 مارچ 2025