نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نیشنل لوجسٹک سیل (این ایل سی) کے تعاون سے فلسطین اور لبنان کے متاثرین کے لیے 100 ٹن گرم خیمے اور کمبل اسلام آباد سے اردن روانہ کیے۔
بیت لاہیہ کی رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری میں 45 فلسطینی شہید، صہیونی فوج کمال عدوان ہسپتال کو کھنڈر میں بدل کرچلی گئی، جنونی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں بھی 8 افراد شہید
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے قصبوں جبالیہ، بیت حنون اور بیت لہیا پر 3 ہفتوں تک جاری رہنے والے حملوں کے دوران اب تک 800 سے زائد افراد کو شہید کیا، غزہ وزارت صحت
سامان میں موسم سرما کے لیے 10 ٹن خیمے اور کمبل بھی شامل ہیں، اب تک پاکستان مجموعی طور پر 1ہزار 381 ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرہ لوگوں کے لیے بھیج چکا ہے۔
اسرائیل نے تہران، خوزستان اور الام کے صوبوں میں متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے تاہم محدود پیمانے پر نقصان پہنچانے والے حملے کو ناکام بنایا گیا ہے، ایرانی دفاعی فورس
اسرائیلی حکومت نے پالیسی چیف کو ہدایت کی کہ فیس بک اور انسٹاگرام سے ایسی پوسٹس بھی ہٹوائی جائیں جن میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں پر فلسطینیوں کو جشن مناتے دکھایا گیا، رپورٹ
پولیس نے 55 کارکنان کو آبپارہ، کوہسار، مارگلہ کے تھانوں میں منتقل کیا، 5 خواتین کو رہا کر دیا گیا، جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع
3 ہفتے قبل ایک حملے میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین اور حزب اللہ کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ علی حسین حزیمہ شہید ہوئے، اسرائیلی فوج
شمالی غزہ کی ناکہ بندی 17ویں روز بھی جاری، لاکھوں افراد گھروں میں محصور، پانی، خوراک اور ادویہ کی شدید قلت، فلسطینیوں کی مجموعی شہادتیں 42 ہزار 600 سے تجاوز کرگئیں۔
اسرائیل کو گمان تھا کہ یحییٰ سنوار کو شہید کرکے وہ مزاحمت کی تحریک کو ختم کرسکتے ہیں، وہ اب تک یہ نہیں سمجھ پائے کہ مزاحمت قیادت سے نہیں بلکہ ڈھائے جانے والے مظالم سے مضبوط ہوتی ہے۔
غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں اسرائیلی بمباری میں کئی مکانات اور ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، الجزیرہ کے مطابق شہدا کی تعداد 100 سے زائد ہے۔
طوفان الاقصیٰ کے کمانڈر یحییٰ سنوار کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی نہیں ہوگی، غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ
چھوٹے ڈرون کیمرے سے بنائی گئی وڈیو میں مبینہ طور پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شدید زخمی حالت میں ایک تباہ شدہ عمارت میں موجود صوفے پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔
نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحتمی تحریک کے سربراہ کی شہادت کو برائی کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے مغویوں کی بازیابی پر زور دیا ہے تاہم حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 65 فلسطینی شہید، 140 زخمی، لبنان میں میونسپل ہیدارکوٹرز سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنا گیا، میئر سمیت 27 لبنانی شہید، 185 زخمی ہوگئے
اسرائیلی فوج نے الفلوجہ، مشرقی خان یونس، سبرا اور نصیرات کیمپ پر فضائی حملے کیے، اسرائیلی فوج شمالی غزہ کو غزہ کی پٹی سے مکمل طور پر الگ کر رہی ہے، اقوام متحدہ