پاکستان سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارراوائیاں، کالعدم تنظیموں کے 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار صوبے میں 135 کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران 135 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی کشتی میں تقریباً 45 افراد سوار تھے جو جمعرات کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر دریا میں الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد کو بچا لیا گیا، حکام
کھیل پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے پر اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان کا کارروائی کا مطالبہ ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپیئن، کلب میں پریکٹس کررہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔
لائف اسٹائل ہولی وڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب میں نمائش کی اجازت مل گئی قابل اعتراض مواد کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں ہولی وڈ فلم 'باربی' کی ریلیز مؤخر کر دی گئی تھی۔
پاکستان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وائس چانسلر کو طلب کرلیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے معاملے پر بریفنگ کے لیے ڈی پی او بہاولپور کو طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
پاکستان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ کا گروہ منشیات کی فروخت اور جنسی استحصال میں ملوث نکلا اساتذہ کا گروہ طلبہ اور یونیورسٹی کے خواتین عملے کے ساتھ کیمپس کے اندر اور باہر فحش پارٹیاں منعقد کرتا تھا، تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف
پاکستان ڈی آئی جی لاہور شارق جمال کی اپنے گھر میں پراسرار موت ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، موت کی اصل وجہ کا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتا چل سکتا ہے، پولیس
پاکستان لاہور میں ریکارڈ بارش سے سیلابی صورتحال، 7 افراد جاں بحق آج لاہور میں ریکارڈ موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کی توقع نہیں تھی، سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان اسحٰق ڈار کو ’آئی ایم ایف کا اعتماد کھونے‘ پر مستعفی ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کا مطالبہ آئی ایم ایف ریونیو اہداف سے غیرمطمئن ہے، صنعتیں بحران کا شکار ہیں، 25 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان سال 2022 کے دوران آن لائن ہراساں کرنے کی 2 ہزار 600 شکایات موصول خواتین کی سب سے زیادہ شکایت بلیک میلنگ کے خلاف جبکہ مردوں کی سب سے زیادہ شکایات مالی فراڈ سے متعلق تھیں، ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن
پاکستان ملک بھر میں بارشوں کے سلسلے کے پیشِ نظر حکومت کا احتیاط کرنے کا مشورہ کشمیر سے کراچی تک ہر ایک کو غیر مستحکم موسمی صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے جس کی وجہ سے اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، وزیر موسمیاتی تبدیلی
پاکستان سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی خاطر ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے، ایچ آر سی پی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ اور مسلح افواج کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے، چیئرپرسن ایچ آر سی پی حنا جیلانی
پاکستان پولیس نے پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ’سیکڑوں‘ کارکنان گرفتار کرلیے گرفتاریوں کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرستیں تمام ڈپٹی کمشنرز نے پولیس کے حوالے کی تھیں۔
پاکستان کیو ایس ورلڈ سبجیکٹ رینکنگ میں صرف 13 پاکستانی جامعات جگہ بنانے میں کامیاب حکومت کو تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے یونیورسٹیوں میں سرمایہ کاری کو بھی بڑھانا ہو گا، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن
پاکستان پنجاب یونیورسٹی میں ہولی کھیلنے والے طلبہ پر حملہ، 15 زخمی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کیمپس میں ہولی منانے پر ہندو برادری کے طلبہ کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔
پاکستان ڈپٹی کمشنر لاہور کا شہر میں ’عورت مارچ‘ کی اجازت دینے سے انکار ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی ، خواتین کے حقوق سے متعلق متنازع پلے کارڈز اور جماعت اسلامی کے حیا مارچ سے تصادم کے خدشات پر این او سی جاری نہیں کیا۔
پاکستان جیل بھرو تحریک شروع کرنے پر رانا ثنا اللہ کا عمران خان کی گرفتاری کا انتباہ عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے گا جہاں مجھے گرفتاری کے وقت رکھا گیا تھا، وزیر داخلہ
پاکستان چینی شہریوں کو اپنی سیکیورٹی کیلئے نجی اداروں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت حکومت سرکاری منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے لیکن ہر جگہ اپنے اہلکار تعینات نہیں کر سکتے، ڈی آئی جی ایس پی یو
پاکستان آئی ایس آئی افسران کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہلاک مشتبہ شخص کرم ایجنسی سے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
پاکستان خفیہ ادارے کے دو افسران کا قتل، ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی دونوں افسران نے ضلع خانیوال میں قومی شاہراہ پر ہوٹل میں اپنے ایک ذرائع سے ملاقات کی تھی اور اسی نے انہیں قتل کردیا، ایف آئی آر کا متن