پاکستان انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان ملک گیر مظاہرے کی کال اُس دن دی گئی جب پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری دوسری بار ملک کے صدر بنے تھے
پاکستان لاہور ہائیکورٹ کے 11 میں سے 2 ججوں نے بلاسود قرض کی درخواست واپس لے لی جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس صفدر سلیم شاہد نے حکومتِ پنجاب کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
پاکستان غیرقانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی کا آج آخری روز، انخلا جاری متعلقہ عہدیداران غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کے انخلا کے عمل میں کئی لاجسٹک اور سیاسی رکاوٹوں کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔
پاکستان حکومت پنجاب اگلے چار ماہ کیلئے 21 کھرب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی نگران حکومتِ پنجاب نے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 18 کھرب روپے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 320 ارب روپے رکھے ہیں۔
پاکستان خدیجہ شاہ کا جیل سے خط، گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی حالتِ زار بیان کردی آپ پی ٹی آئی کے حامی ہیں یا نہیں، انسانیت کا تقاضہ ہے کہ اب اِس ٹرائل کو انجام تک پہنچایا جائے، خدیجہ شاہ
پاکستان لاہور: پی ٹی آئی کنونشن پر پولیس کا کریک ڈاؤن، 80 کارکنان گرفتار ڈپٹی کمشنر آفس سے کنونشن کی اجازت لی تھی، کریک ڈاؤن کے سبب طے شدہ کنونشن منعقد نہ ہو سکا، پی ٹی آئی
پاکستان نواز شریف کیلئے ’وی آئی پی پروٹوکول‘ پر پی ٹی آئی کی کڑی تنقید مفرور مجرم کی وطن واپسی کے انتظامات کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کے تمام وسائل استعمال کیے گئے، پی ٹی آئی
پاکستان ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز: نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل بحالی کی درخواست پر دستخط کردیے درخواستیں سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے تیار کیں جو کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ میں دائر کی جائیں گی، سماعت 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان ’سزا یافتہ‘ نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ پروٹوکول ملنے پر پیپلزپارٹی معترض سربراہ مسلم لیگ (ن) کو وطن واپس آنے کے بعد الیکشن لڑنے کا سوچنے سے پہلے جیل میں اپنی سزا پوری کرنی چاہیے، رہنما پیپلزپارٹی پنجاب
پاکستان لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے پوسٹنگ رولز میں ترمیم گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ نے جونیئر افسران کی اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کو پنجاب سول سرونٹ ایکٹ 1974 کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
پاکستان پی ٹی آئی کا کراچی سے عثمان ڈار کو ’اغوا‘ کیے جانے کا الزام، پولیس کی تردید میرے بیٹے کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا دفاع کر سکے، والدہ عثمان ڈار
لائف اسٹائل فحش رقص کی شکایات کے بعد پنجاب کی ڈانسرز کے خلاف کریک ڈاؤن بیہودہ رقص کی شکایات موصول ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے کمرشل تھیٹرز میں پرفارم کرنے والی مزید 14 اداکاراؤں کو نوٹس بھجوا دیے۔
پاکستان نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت میں مسلم لیگ (ق) کو شامل نہیں کیا گیا، چوہدری سرور پی ڈی ایم حکومت کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالرز لینے کے بجائے سمندر پار کمیونٹی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے تھی، چوہدری سرور
پاکستان اسٹیبلشمنٹ انتخابات سے ’سخت خوفزدہ‘ ہے، عمران خان پی ٹی آئی فوج کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے اقتدار میں آئی کیونکہ 2018 میں فوج نے اس کی مخالفت نہیں کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان ’مالی تنگی کی شکار‘ حکومتِ پنجاب کا فیلڈ افسران کیلئے نئی گاڑیوں پر 2 ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ ڈویژنل کمشنرز کے لیے 1600 سی سی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے لیے 1300 سی سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈبل کیبن فور بائے فور کی خریداری کے لیے 2 ارب 34کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پاکستان مجھے نااہل قرار دینے کیلئے سائفر کا معاملہ سامنے لایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی اعظم خان کا مبینہ لیک بیان سامنے آنے کے بعد عمران خان نے سائفر تنازع کو 'بے نقاب‘ کرنے کا کہا لیکن اپنی تقریر میں کوئی تازہ ثبوت فراہم نہیں کیا۔
پاکستان پرویز الہٰی کی مسلم لیگ (ق) میں واپسی، حتمی فیصلہ مونس کریں گے پرویز الہٰی نے کہا پیچیدہ خاندانی عوامل کے درمیان بہتر ہوگا کہ ان کا صاحبزادہ خود پی ٹی آئی سے علیحدگی کے فیصلے کا اعلان کرے، ذرائع کا دعویٰ
پاکستان چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی کو منانے کی ایک اور کوشش پرویز الہٰی اپنے صاحبزادے اور خاندان کے دیگر افراد کو پی ٹی آئی چھوڑ کر پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے پر راضی کریں، سربراہ (ق) لیگ
پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ’علیل‘ پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات پرویز الہٰی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اُن کے پاؤں میں سوجن ہے، ہمارے خاندان نے ماضی میں بھی بڑی مشکلات دیکھی ہیں، صدر مسلم لیگ (ق)
پاکستان پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے مراد راس کی زیرِ قیادت ’ڈیموکریٹس‘ گروپ بنالیا سیاسی حلقوں میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اس گروپ نے تحریک انصاف کے تقریباً 35 سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل کر لی ہے۔